آسٹریلیا: دو روزہ سالانہ کامک کنونشن اختتام پذیر ہوگیا

اتوار 26 مارچ 2017 16:40

پرتھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2017ء)پرتھ میں دو روزہ سالانہ کامک کنونشن اختتام پذیر ہوگیا،آخری روز سپر ہیروز، خلائی مخلو ق اور سائنس فکشن کردار آسٹریلیا میں جمع ہوگئے۔

(جاری ہے)

کنونشن میں شریک سیکڑوں افراد نے فلمی کر داروں کے روپ دھا ررکھا تھا۔ کوئی ماریو بنا ہے تو کوئی ہلک کے روپ میں تھا۔جادوئی اور سائنسی فلموں کے موضو ع پر ہو نے والے کامک کوم میں کئی فلموں کے ٹیزر، ٹریلرز اور گیمزکے نئے ایڈیشن پیش کیے گئے۔

وقت اشاعت : 26/03/2017 - 16:40:37