دنیا کی معروف پاپ گلوکارہ لیڈی گاگا 31 برس کی ہوگئیں

منگل 28 مارچ 2017 13:10

دنیا کی معروف پاپ گلوکارہ لیڈی گاگا 31 برس  کی ہوگئیں
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مارچ2017ء) معروف امریکی پاپ گلوکارہ لیڈی گاگا 28 مارچ کو 31کی ہوگئیں۔ 28 مارچ 1986ء کو نیویارک میں پیدا ہونے والی لیڈی گاگا کا اصل نام سٹیفنی جونے انجلینا جرمانوٹاہے۔انہوں نے 4برس کی عمرمیں پیانوبجانا سیکھا اور صرف 13برس کی عمر میں اوپن مائیک نائٹ میں پرفارم کیا۔

(جاری ہے)

اپنی کم عمری میں ہی شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی لیڈی گاگا اعلیٰ درجے کی گلوکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک اچھی موسیقاربھی ہیں جنہوں نے ہالی وڈ فلموں میں بھی انٹری دی۔

ان کی متعدد البم مارکیٹ میں آچکی ہیں جن میں دافیم، جسٹ ڈانس اور پوکرفیس نے دنیا بھر میں دھوم مچادی۔ امریکی میڈیا کے مطابق لیڈی گاگا نے اپنی سالگرہ اپنی فیملی اور قریبی دوستوں کے ساتھ منائی اور31موم بتیوں والا کیک کاٹا۔
وقت اشاعت : 28/03/2017 - 13:10:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :