مجھے مسلمان ہونے پر فخر ہے : امریکی فیشن ماڈل بیلا حدید

جمعرات 6 اپریل 2017 17:58

مجھے مسلمان ہونے پر فخر ہے : امریکی فیشن ماڈل بیلا حدید
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اپریل2017ء) امریکی فیشن ماڈل بیلا حدید نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسلمانوں پر لگائی جانے والی پابندی کے خلاف بات کرنے کے ساتھ اپنے مسلمان ہونے پر بھی بات کی،بیلا حدید اور ان کی بہن ماڈل گیگی حدید کو رواں سال فروری میں نیویارک میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسلمانوں پر پابندی لگانے کے خلاف ہونے والے احتجاج میں دیکھا گیا تھا اور اس حوالے سے بیلا حدید کا کہنا تھا کہ ان کے لیے اس احتجاج میں شرکت کرنا ضروری تھا کیونکہ یہ ان کے لیے کافی ذاتی مسئلہ ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو کے دوران بیلا حدید کا کہنا تھا کہ میرے والد پناہ گزین تھے جب وہ پہلی مرتبہ امریکا آئے ، اس لیے امریکا میرے بھائی بہن اور میرے لیے گھر کی طرح ہی ہے ، میرے والد ہمیشہ سے بہت مذہبی رہے ، وہ ہمارے ساتھ عبادت کرتے تھے ، مجھے مسلمان ہونے پر فخر ہے۔اس سے قبل ایلے میگزین سے بات کرتے ہوئے بیلا حدید کا کہنا تھا کہ لوگوں کے ساتھ ان کی قومیتوں کے باعث اچھا سلوک کیوں نہیں کیا جاتا، یہ صحیح نہیں ہے۔
وقت اشاعت : 06/04/2017 - 17:58:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :