متیرا کے ٹی وی کمرشل پر عوامی و سماجی حلقوں کی طرف سے شدید غصے کا اظہار ،فوری بند کرنے کا مطالبہ

منگل 18 اپریل 2017 13:50

متیرا کے ٹی وی کمرشل پر عوامی و سماجی حلقوں کی طرف سے شدید غصے کا اظہار ،فوری بند کرنے کا مطالبہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2017ء) اداکارہ و ماڈل متیرا کے ٹی وی کمرشل پر عوامی و سماجی حلقوں کی طرف سے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے اشتہار فوری بند کرنے کا مطالبہ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ادکارہ و ماڈل متیرا کا ایک ٹی کمرشل آن ایئر ہے اس ٹی وی کمرشل میں وہ ایک میڈیکل سٹور سے بچے کی پیدائش میں وقفے کے لئے پراڈکٹ طلب کرتی ہے جبکہ اس سے پہلے کھڑا شخص بھی وہ ہی حاصل کرنا چاہتا ہے مگر ہچکچاہٹ کی بناء پر وہ میڈیکل سٹور والے کو اس پراڈکٹ کا نام نہیں بتاتا اور اسی اثناء میں اداکارہ وماڈل متیرا میڈیکل سٹور میں داخل ہوتی ہیں اور بے دھڑک ہوکر بچے کی پیدائش میں وقفے کے لئے استعمال کی جانے والی پراڈکٹ طلب کرتی اس ٹی وی کمرشل کے آن ایئر ہونے پر عوامی اور سماجی حلقوں کی طرف سے شدید رد عمل کا اظہار کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

یوتھ ایکشن کمیٹی لاہور کے چیئرمین چوہدری شکیل احمد اورصدر سید گوہر عابد نے پیمرا کے چیئرمین سے مطالبہ کیا ہے کہ اس ٹی وی کمرشل پر فوری پابندی عائد کی جائے کیونکہ ہمارے بچے اس کمرشل کو دیکھ کر سوال کرتے ہیں جس کا ہمارے پاس کوئی جواب نہیں ہوتا ۔ انہوںنے کہا کہ حیرت ہے کہ اس طرح کی پراڈکٹ کے حوالے سے کس طرح اجازت دی گئی ۔ہماری اعلیٰ عدلیہ سے اپیل ہے کہ وہ اس ٹی وی کمرشل کے حوالے از خود نوٹس لے کر پیمرا کو پابند کرے کہ وہ اس اشتہار پر بند ش عائد کرے ۔
وقت اشاعت : 18/04/2017 - 13:50:16

Rlated Stars :