ماورا حسین نے شوبز میں مصروفیات کی وجہ سے ادھوری رہ جانے والی تعلیم کو مکمل کرنے کا فیصلہ کرلیا

ْ2014 میں ماورا حسین نے ایل ایل بی پروگرام میں داخلہ لیا تھا ،ْہر صورت تعلیم مکمل کی جائیگی ایک ساتھ ہر کام کو لے کر چلنا کافی مشکل ہے ،ْمجھ میں 48 گھنٹوں تک کام کرنے کی صلاحیت موجود ہے ،ْ انٹرویو

ہفتہ 18 فروری 2017 11:59

ماورا حسین نے شوبز میں مصروفیات کی وجہ سے ادھوری رہ جانے والی تعلیم کو مکمل کرنے کا فیصلہ کرلیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2017ء) پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے شوبز میں مصروفیات کی وجہ سے ادھوری رہ جانے والی تعلیم کو مکمل کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔حال ہی میں اداکارہ نے انکشاف کیا کہ وہ دوبارہ سے اپنی ایل ایل بی کی تعلیم مکمل کرنے کا ارادہ کررہی ہیں اور ایسا محسوس ہو رہا ہے، جیسے وہ اس حوالے سے کافی سنجیدہ ہیں۔

ایک انٹرویو میں ماورا حسین نے کہا کہ میں جو شروع کروں اسے ختم کرنے پر بھروسہ رکھتی ہوںاور ایسا نہ کرپاوں تو میں خود کو کمزور محسوس کرتی ہوں ،ْ میں نے کبھی بھی تعلیم کو نوکری حاصل کرنے کا ذریعہ نہیں سمجھا، میرے لیے تعلیم حاصل کرنا عمل میں اضافہ کرنا ہے ،ْجہاں میں اپنے کیریئر کو بہتر کررہی ہوں، وہیں اپنے علم میں بھی اضافہ کر رہی ہوں۔

(جاری ہے)

2014 میں ماورا حسین نے ایل ایل بی پروگرام میں داخلہ لیا تاہم بولی وڈ فلم صنم تیری قسم میں مرکزی کردار کی آفر موصول ہونے کے باعث انہوں نے اپنی تعلیم میں وقفہ دینے کا فیصلہ کرلیا تاہم اب انہوں نے اسے مکمل کرنے کا ارادہ کیا ۔انہوں نے وکالت کا انتخاب کرنے کے حوالے سے کہا کہ وکالت کی تعلیم کا انتخاب کرنے سے قبل ،ْ میں نے 6 ماہ میڈیسن کی تعلیم بھی حاصل کی ،ْاس کے بعد میں نے مزید 6 ماہ کیلئے فیشن ڈیزائننگ بھی سیکھی ،ْمیں کچھ ایسا کرنا چاہتی تھی جو مجھے متاثر کرے، اور آخر کار وکالت نے مجھے متاثر کیا۔

اماورا نے بتایا کہ ایک ساتھ ہر کام کو لے کر چلنا کافی مشکل ہے تاہم مجھ میں 48 گھنٹوں تک کام کرنے کی صلاحیت موجود ہے ،ْ میں اپنا وقت ضائع نہیں کرنا چاہتی، جیسے آج میری کلاس منسوخ ہوئی ،ْمیں کافی افسردہ تھی کیوں کہ میں اپنے وقت کا بھرپور فائدہ اٹھانا چاہتی ہوں۔نوجوانوں کو پیغام دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی اور کی رائے پر عمل کرنے کی ضرورت نہیں ،ْ خود معلوم کریں کہ آپ کیا کرسکتے ہیں اور پھر اسے حاصل کریں۔
وقت اشاعت : 18/02/2017 - 11:59:36

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :