دپیکا کے والد نے بیٹی اور رنبیرکے تعلق پر خاموشی توڑ دی

دپیکا اور رنبیر کی قربتوں کی افواہوں کی وجہ سے کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا دپیکا کو بیڈ منٹن کھیلنا پسند تھا لیکن اٴْس کا جذبہ ماڈلنگ تھا اور وہ اٴْس نے کر دکھایا‘پرکاش

منگل 30 اکتوبر 2018 12:29

دپیکا کے والد نے بیٹی اور رنبیرکے تعلق پر خاموشی توڑ دی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2018ء) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دپیکا پڈوکون کے والد نے بیٹی اور رنبیر کپور کے افیئرز سے متعلق خاموشی توڑ دی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون اور اٴْن کے والد پرکاش پڈوکون نے نجی چینل کو انٹرویو دیا جس میں اٴْن سے کئی موضوعات پر بات چیت کی گئی جب کہ دپیکا اور رنبیر کے حوالے سے والد پرکاش نے کہا کہ ابتدا میں دپیکا اور رنبیر کی قربتوں کی افواہوں کی وجہ سے کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا لیکن اب ہم ان افواہوں کے عادی ہو چکے ہیں۔

پرکاش پڈوکون نے کہا کہ میڈیا میں نشر ہونے والی کچھ خبریں بے معنی اور سچ پر مبنی نہیں ہوتیں لیکن یہ سب اس پیشے کا حصہ ہیں کیوں کہ ضروری نہیں کہ ہمیشہ آپ کے ساتھ اچھا ہی ہو بلکہ منفی باتوں کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔دپیکا کے والد نے بتایا کہ والدین کے لئے بہت اہم بات ہے کہ وہ کسی چیز میں پسند اور جذبے کے فرق کو محسوس کر سکیں جب کہ دپیکا کو بیڈ منٹن کھیلنا پسند تھا لیکن اٴْس کا جذبہ ماڈلنگ تھا اور وہ اٴْس نے کر دکھایا۔
وقت اشاعت : 30/10/2018 - 12:29:40

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :