فلم ”سربجیت“ پاکستان مخالف نہیں، رندیپ ہودا
جمعہ 6 مئی 2016 15:00
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 مئی۔2016ء) بولی وڈاداکار رندیپ ہودا کا کہنا ہے کہ ان کی آنے والی فلم ‘سربجیت’ میں پاکستان مخالف کوئی چیز پیش نہیں کی گئی۔امنگ کمار کی ہدایات میں بننے والی فلم ‘سربجیت’ ایک ہندوستانی جاسوس ‘سربجیت سنگھ’ کی زندگی پر بنائی جارہی ہے، جو پاکستان کی ایک جیل میں دوران قید ہلاک ہوگیا تھا۔
سربجیت سنگھ کی تیسری برسی کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے رندیپ ہودا کا کہنا تھا، ‘میرا نہیں خیال کہ اس فلم میں پاکستان پر تنقید کی گئی ہے، لیکن ہاں وہاں (پاکستان میں) بہت سارے قیدی ہیں جن میں سے بعض کو ظلم کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ میں یقین سے نہیں کہہ سکتا کہ یہاں (ہندوستان میں) بھی ایسا ہوتا ہے۔(جاری ہے)
اگر آپ کسی کے ساتھ اس کے جرم کے بجائے قومیت کی بناء پر ایسا برتاوٴ کریں تو چاہے پاکستان میں ہو یا ہندوستان میں، یہ غلط ہے۔
’رندیپ کا کہنا تھا کہ یہ فلم ایک عام آدمی کی زندگی کے ادوار پر مشتمل ہے جو پاکستان اور ہندوستان کی سیاسی صورتحال کے درمیان پھنس جاتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا یہ فلم پاکستان کی ایک جیل پر بنائی گئی، لیکن اس میں ایسا کچھ نہیں جس سے لگے کہ پاکستان پر تنقید کی جارہی ہے، یہ محض ایک صورتحال ہے جہاں ایک نارمل انسان دونوں ملکوں کے سیاسی اتار چڑھاوٴ کے درمیان پھنس کر رہ جاتا ہے۔Rlated Stars :
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Famous Showbiz Stars
Ameer Shaukat Ali
Ethan Hawke
Theo James
Chitrangada Singh
Laxman Utekar
ishal fayaz
Felicia Day
Iswarya Menon
Mahirah Khan Askari
Farhana maqsood
AJ Michalka
Shabana Azmi
Showbiz News In Urdu
-
ٹک ٹاک کوک اسٹوڈیو سیزن15 کے لیے آفیشل انٹرٹینمنٹ پارٹنر بن گیا
-
کامیڈی کنگ منورظریف کی48 ویں برسی29اپریل کو منائی جائے گی
-
پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار و فلمسازنعیم ہاشمی کی48ویں برسیآج منائی جائے گی
-
برصغیر کے نامور اردوڈرامہ نگارآغاحشر کاشمیری کی 89ویں برسی کل منائی جائے گی
-
الو ارجن نے اپنا معاوضہ 150 کروڑ کردیا، میڈیا پر قیا س آرائیاں
-
تمنا بھاٹیہ اور سنجے دت کو سائبر کرائم سیل نے طلب کر لیا
-
اداکارہ ایشا دیول کا اداکار فردین خان کی فلمی دنیا میں واپسی پر خوش آمدید
-
جنسی زیادتی کا جرم،ہالی ووڈ فلم پروڈیوسر ہاروی وائنسٹین کی سزا منسوخ