فلم ”سربجیت“ پاکستان مخالف نہیں، رندیپ ہودا
جمعہ 6 مئی 2016 15:00
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 مئی۔2016ء) بولی وڈاداکار رندیپ ہودا کا کہنا ہے کہ ان کی آنے والی فلم ‘سربجیت’ میں پاکستان مخالف کوئی چیز پیش نہیں کی گئی۔امنگ کمار کی ہدایات میں بننے والی فلم ‘سربجیت’ ایک ہندوستانی جاسوس ‘سربجیت سنگھ’ کی زندگی پر بنائی جارہی ہے، جو پاکستان کی ایک جیل میں دوران قید ہلاک ہوگیا تھا۔
سربجیت سنگھ کی تیسری برسی کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے رندیپ ہودا کا کہنا تھا، ‘میرا نہیں خیال کہ اس فلم میں پاکستان پر تنقید کی گئی ہے، لیکن ہاں وہاں (پاکستان میں) بہت سارے قیدی ہیں جن میں سے بعض کو ظلم کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ میں یقین سے نہیں کہہ سکتا کہ یہاں (ہندوستان میں) بھی ایسا ہوتا ہے۔(جاری ہے)
اگر آپ کسی کے ساتھ اس کے جرم کے بجائے قومیت کی بناء پر ایسا برتاوٴ کریں تو چاہے پاکستان میں ہو یا ہندوستان میں، یہ غلط ہے۔
’رندیپ کا کہنا تھا کہ یہ فلم ایک عام آدمی کی زندگی کے ادوار پر مشتمل ہے جو پاکستان اور ہندوستان کی سیاسی صورتحال کے درمیان پھنس جاتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا یہ فلم پاکستان کی ایک جیل پر بنائی گئی، لیکن اس میں ایسا کچھ نہیں جس سے لگے کہ پاکستان پر تنقید کی جارہی ہے، یہ محض ایک صورتحال ہے جہاں ایک نارمل انسان دونوں ملکوں کے سیاسی اتار چڑھاوٴ کے درمیان پھنس کر رہ جاتا ہے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
آئٹم سانگ نہ ہو پھربھی فلموں میں کام نہیں کروں گی، فاطمہ آفندی
-
اکشے کمار اور ارشد وارثی کی کامیڈی فلم ’’جولی ایل ایل بی 3‘‘ کی شوٹنگ شروع
-
شو میں شرکت کی آفر ٹھکرانے پر آفتاب اقبال نے کمرہ میں لاک کر دیا،شفاعت علی
-
احمد علی بٹ کی سیریز 'ہیرامنڈی: دی ڈائمنڈ بازار' پر سخت تنقید
-
نسیم شاہ کو بولر کا ہیش ٹیگ دوں گی، بھارتی ماڈل اروشی روٹیلا
-
شاہ رخ خان نے اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کی تفصیلات شیئرکردیں
-
ہیرا منڈی سیریزپرپاکستان سے ڈھیروں پیارملا ہے: سنجے لیلا بھنسالی
-
معروف کامیڈین بھارتی سنگھ اچانک ہسپتال داخل
-
عاطف اسلم ملیالم فلموں میں انٹری دینے کیلئے تیار،ملیالم فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شین نگم کی تصدیق
-
دومرتبہ آسکرایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکارکوجنسی ہراسانی کے ایک اورالزام کا سامنا
-
شاہ رخ خان کا اپنی نئی فلم کی شوٹنگ جون میں شروع کرنے کااعلان
-
یکطرفہ محبت خوبصورت ہے اور سکون دیتی ہے،خوشحال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.