رندیپ ہڈا اور کاجل اگروال نے مرنے کے بعد اپنی آنکھیں عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا
منگل 7 جون 2016 14:22
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 جون ۔2016ء) معروف بولی ووڈ اداکار رندیپ ہڈا اور کاجل اگروال کی جانب سے بعد از موت اپنی آنکھیں عطیہ کرنے کا اعلان کر دیاگیا ہے۔ واضح رہے اداکارہ کاجل اگروال اپنی نئی آنے والی فلم ”دو لفظوں کی کہانی“ میں ایک نابینا لڑکی کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔
(جاری ہے)
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جب اداکارہ کاجل کی جانب سے اپنی آنکھیں مرنے کے بعد عطیہ کرنے کا اعلان کیا گیا تو ان کی اس ہمت کودیکھتے ہوئے فلم میں انکے ساتھی اداکار رندیپ ہڈا نے بھی یہ قدم اٹھانے کا فیصلہ کر لیا۔
دونوں کا مشترکہ بیان میں کہنا تھا کہ آنکھیں جسم کا ضروری عضو اورقدرت کا حسین تحفہ ہیں،جس کے بغیر زندگی گزارنا انتہائی مشکل ہے۔ دونوں ستاروں کا کہنا تھا انھیں قدرت کے اس بیش بہا تحفے کی قدرو قیمت کا احساس اس فلم کی عکسبندی کے دوران ہوا۔ یہی وجہ ہے کہ انھوں نے مرنے کے بعد اپنی آنکھیں عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ قدرت کے اس تحفے سے محروم افراد بھی دنیا کے ہر رنگ کو اپنی آنکھوں سے دیکھ کر لطف اٹھا سکیں۔Rlated Stars :
Famous Showbiz Stars
Keith Stanfield
Paula Patton
Siddarth Malhotra
Sikander Rizvi
Aishwarya Rai Bachchan
Diane Farr
Elle Fanning
Kangana Ranaut
Lena Dunham
Matthew Goode
Matthias Schoenaerts
Cam Gigandet
Showbiz News In Urdu
-
اداکار کمال احمد رضوی کا یوم پیدائش یکم مئی کو منایا جائے گا
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی‘ ابرار الحق کا انکشاف
-
اللہ نے مریم نواز کو بہت حسین بنایا ہے، کیمرہ انکی خوبصورتی کیساتھ انصاف نہیں کرتا‘ نور بخاری
-
اداکار و فلمسازنعیم ہاشمی کی48ویں برسی (کل)منائی جائے گی
-
کامیڈی کنگ منور ظریف کی48ویں برسی29اپریل کو منائی جائے گی
-
سب کچھ ہونے کے باوجود افسردہ رہتی ہوں ، امریکی گلوکارہ بلی ایلش
-
وجے دیورا کونڈا اپنے سیکیورٹی گارڈ کی شادی میں پہنچ گئے
-
اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل سوشل میڈیا صارفین کی تنقید سے تنگ آگئیں