رندیپ ہڈا اور کاجل اگروال نے مرنے کے بعد اپنی آنکھیں عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا
منگل 7 جون 2016 14:22
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 جون ۔2016ء) معروف بولی ووڈ اداکار رندیپ ہڈا اور کاجل اگروال کی جانب سے بعد از موت اپنی آنکھیں عطیہ کرنے کا اعلان کر دیاگیا ہے۔ واضح رہے اداکارہ کاجل اگروال اپنی نئی آنے والی فلم ”دو لفظوں کی کہانی“ میں ایک نابینا لڑکی کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔
(جاری ہے)
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جب اداکارہ کاجل کی جانب سے اپنی آنکھیں مرنے کے بعد عطیہ کرنے کا اعلان کیا گیا تو ان کی اس ہمت کودیکھتے ہوئے فلم میں انکے ساتھی اداکار رندیپ ہڈا نے بھی یہ قدم اٹھانے کا فیصلہ کر لیا۔
دونوں کا مشترکہ بیان میں کہنا تھا کہ آنکھیں جسم کا ضروری عضو اورقدرت کا حسین تحفہ ہیں،جس کے بغیر زندگی گزارنا انتہائی مشکل ہے۔ دونوں ستاروں کا کہنا تھا انھیں قدرت کے اس بیش بہا تحفے کی قدرو قیمت کا احساس اس فلم کی عکسبندی کے دوران ہوا۔ یہی وجہ ہے کہ انھوں نے مرنے کے بعد اپنی آنکھیں عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ قدرت کے اس تحفے سے محروم افراد بھی دنیا کے ہر رنگ کو اپنی آنکھوں سے دیکھ کر لطف اٹھا سکیں۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، حنا آفریدی
-
دی گلاس ورکر اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.