میں اور کرینہ چاہتے ہیں کہ تیمور اپنی مرضی کی زندگی جئیے،اداکارہ سیف علی خان

جمعرات 20 اپریل 2017 13:52

میں اور کرینہ چاہتے ہیں کہ تیمور اپنی مرضی کی زندگی جئیے،اداکارہ سیف علی خان
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2017ء)بالی وڈ اداکارہ سیف علی خان نے کہا کہ میں اور کرینہ چاہتے ہیں ان کا بیٹا بڑا ہو کر اپنی مرضی کی زندگی جئیے، تیمور پٹودی کو اس کی مرضی کا مذہب چننے کا مکمل اختیار ہو گا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ اداکار سیف علی خان نے اپنی تازہ گفتگو میں کہا کہ ان کا تعلق مذہب اسلام سے ہے جبکہ ان کی اہلیہ کرینہ کپور ایک ہندو ہیں لیکن ان کے بیٹے تیمور پٹودی کو بڑے ہو کر ان مذاہب میں سے اپنی مرضی کا مذہب چننے کا مکمل اختیار حاصل ہو گا،اس بات پر نہ تو انہیں اعتراض ہے اور نہ ہی ان کی اہلیہ کرینہ کو کسی قسم کا اعتراض ہے،انہوں نے کہا کہ وہ اور کرینہ اپنے بیٹے کے خوشحال مستقبل کے دعا گو ہیں۔

وقت اشاعت : 20/04/2017 - 13:52:49

Rlated Stars :