بالی ووڈ اداکار اندر کمار دل کادورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

ہفتہ 29 جولائی 2017 12:56

بالی ووڈ اداکار اندر کمار دل کادورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جولائی2017ء)بالی ووڈ اداکار اندر کمار دل کادورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ،ان کی عمر 44 سال تھی۔ان کے سسر راجو کمار نے میڈیا کو بتا یا کہ اندر کمار کو رات 2 بجے دل کا دورہ پڑا جس پر انہیں اسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔

(جاری ہے)

اند کمار نے اپنے فلمی سفر کا آغاز 1996میں فلم معصوم سے کیا، وہ 20 سے زائد فلموں میں کا م کرچکے ہیں۔

اندر کمار کی پیدائش 26 اگست 1973 کو بھارتی شہر جے پور میں ہوئی۔ ان کا شمار بحیثیت بہترین معاون اداکار کے طور پر کیا جاتا تھا۔اندر کمار کی مشہور فلموں میں ’’کہیں پیار نا ہو جائے‘‘، ’’کھلاڑیوں کے کھلاڑی‘‘، 2009 کی ’’وانٹڈ‘‘ اور 2002 کی ’’تم کو نہ بھول پائیں گے‘‘ ہیں، انہوں نے وانٹڈ اور تم کو نا بھول پائیں گے میں سلمان خان کے ساتھ کام کیا۔
وقت اشاعت : 29/07/2017 - 12:56:06