کسی بھی ایسی فلم میں کام کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتیں جس میں دو ہیروئینز ہوں‘سارہ علی خان پٹودی

ہفتہ 25 فروری 2017 14:31

کسی بھی ایسی فلم میں کام کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتیں جس میں دو ہیروئینز ہوں‘سارہ علی خان پٹودی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2017ء) بولی وڈ نواب سیف علی خان کی بیٹی ان دنوں اپنی خوبصورتی اور ہدایت کار کرن جوہر کی فلم ‘اسٹوڈنٹ آف دی ائیر2’میں ٹائیگر شروف کے مد مقابل اداکاری کرنے کی وجہ سے بھارتی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

کسی بھی نئے اداکار کو کرن جوہر کی فلم میں مرکزی کردار کی پیشکش اس کے کیرئیر کے لیے ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوتی ہیاورسیف جیسے بڑے اداکار کی صاحبزادی ہونے کے باعث سارہ کو یہ موقع ملا۔لیکن اب خبریں گردش کررہی ہیں کہ سارہ اسٹوڈنٹ آف دی ائیر 2 کا حصہ نہیں ہوں گی،بھارتی ویب سائٹ فلم فیئرکے مطابق سارہ کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی ایسی فلم میں کام کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتیں جس میں دو ہیروئینز ہوں۔

وقت اشاعت : 25/02/2017 - 14:31:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :