مسلم حسینہ ’’مس ورلڈ آسٹریلیا‘‘ منتخب

ہفتہ 22 جولائی 2017 13:32

مسلم حسینہ ’’مس ورلڈ آسٹریلیا‘‘ منتخب
سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2017ء) 25سالہ مسلم حسینہ اسما ولودر ’’مس ورلڈ آسٹریلیا 2017‘‘ کا تاج اپنے سر پر سجانے میں کامیاب ہو گئیں۔ بوسنین نڑاد مسلم حسینہ اسما ولودر کی تاجپوشی کی تقریب ملبورن کے گرینڈ حیات ہوٹل میں منعقد کی گئی جہاں انھیں قیمتی تاج پہنایا گیا۔

(جاری ہے)

تاجپوشی کے بعد حاضرین سے کی گئی گفتگو کے دوران اسما ولودر کا موضوع اسلام اور اسلام سے جڑی دنیا بھر میں بے بنیاد باتیں رہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام سے متعلق پھیلائی گئی بہت سی باتیں بے بنیاد ہیں، کسی انفرادی فعل کو ہم مذہب کیساتھ نہیں جوڑ سکتے۔ وہ اس اعزازکے ذریعے اتحاد کو فروغ دینے کی کوشش کریں گی۔خیال رہے کہ اسماء لودر کا تعلق بوسنیا سے ہے اور 1992ء میں بوسنیا میں جاری نسل کشی کے سب والدین کے ہمراہ آسٹریلیا منتقل ہوگئی تھیں۔
وقت اشاعت : 22/07/2017 - 13:32:21