فلم ’’رابطہ‘‘ کے ٹائٹل گانے کی وڈیو کو 7 لاکھ 60 ہزار مداحوں نے دیکھا اور پسند کیا

جمعہ 28 اپریل 2017 13:23

فلم ’’رابطہ‘‘ کے ٹائٹل گانے کی وڈیو کو 7 لاکھ 60 ہزار مداحوں نے دیکھا اور پسند کیا
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2017ء) بالی وڈ فلم ’’رابطہ‘‘ کے ٹائٹل گانے کی وڈیو کو اب تک 7 لاکھ 60 ہزار مداح دیکھ اور پسند کر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم رابطہ کے ٹائٹل گانے کی وڈیو کو یوٹیوب پر ریلیز کے ایک دن میں 7 لاکھ 60 ہزار مداح دیکھ اور پسند کر چکے ہیں،یہ گانا فلم ایجنٹ ونود کے اسی نام کے گانے کا نیا ورژن ہے جس کے بول ارشاد کامل اور امیتابھ بھٹاچاریہ نے تحریر کئے ہیں اور یہ گانا نیکیتا گاندھی نے اپنی سریلی آواز میں گایا ہے ،اس گانے پر اداکارہ دیپیکا پڈوکون گلیمرس انداز میں پرفارم کرتے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں،فلم کی اہم کاسٹ میں اداکار سوشانت سنگھ راجپوت اور اداکارہ کریتی سینن شامل ہیں،فلم کی ہدایات دینیش ویجان نے دی ہے،فلم9 جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 28/04/2017 - 13:23:16

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :