عید الفطر کے لئے نجی ٹی وی چینل کے شو کی ریکارڈنگ

گلوکارہ حمیرا ارشد ، ملکو ، شاہدہ منی ، شازیہ منظور ، رفاقت علی خان اور ندیم عباس لونے والا نے گلوکاری کا مظاہرہ کیا

منگل 13 جون 2017 12:49

عید الفطر کے لئے نجی ٹی وی چینل کے شو کی ریکارڈنگ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2017ء) عید الفطر کے لئے نجی ٹی وی چینل کے شو کی ریکارڈنگ ، گلوکارہ حمیرا ارشد ، ملکو ، شاہدہ منی ، شازیہ منظور ، رفاقت علی خان اور ندیم عباس لونے والا نے گلوکاری کا مظاہرہ کیا ۔

(جاری ہے)

جبکہ دیگر فنکاروں میں رابی پیرزادہ ، ببرک شاہ ، روینہ خان ، اسلم پھلروان سمیت دیگر شریک تھے ۔ شو میں پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ بھی شریک ہوئے ۔ شو کی میزبانی کے فرائض فلمسٹار نور نے انجام دیئے ۔جبکہ ماڈل و اداکارہ ڈولی ، ببرک شاہ اور روینہ خان نے رقص پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ۔ مذکورہ شو عید الفطر پر پیش کیا جائے گا ۔

وقت اشاعت : 13/06/2017 - 12:49:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :