بارعب آواز کے مالک معروف قوال عزیز میاں کو بچھڑے 17 برس بیت گئے

17 اپریل 1942 کو نئی دہلی میں پیدا ہونے والے عبدالعزیز نے قیام پاکستان کے بعد اہل خانہ کے ہمراہ لاہور میں سکونت اختیار کی

بدھ 6 دسمبر 2017 12:46

بارعب آواز کے مالک معروف قوال عزیز میاں کو بچھڑے 17 برس بیت گئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2017ء) بارعب اور گونج دار آواز کے مالک اور معروف قوال عزیز میاں کو مداحوں سے بچھڑے 17 برس بیت گئے۔17 اپریل 1942 کو نئی دہلی میں پیدا ہونے والے عبدالعزیز نے قیام پاکستان کے بعد اپنے اہل خانہ کے ہمراہ لاہور میں سکونت اختیار کی۔ عزیز میاں قوال نے معروف قوال استاد عبدالوحید کی شاگردگی اختیار کی اور انہی سے فن قوالی کے گر سیکھنے کے بعد اسے اپنا پیشہ بنایا۔

(جاری ہے)

ان کا اصل نام عبدالعزیز اور میاں تکیہ کلام تھا جو وہ اکثر اپنی قوالیوں میں بھی استعمال کرتے تھے۔ عزیز میاں قوال نے پنجاب یونیورسٹی سے عربی، فارسی اور اردو میں ایم اے بھی کیا۔ عزیز میاں قوال کا شمار پاکستان کے مقبول ترین قوالوں میں ہوتا ہے، وہ اپنی قوالیوں میں اکثر علامہ اقبال اور قتیل شفائی کی شاعری استعمال کرتے تھے۔تیری صورت ،ْاللہ ہی جانے کون بشر ہے ،ْیا نبی یا نبی سمیت سینکڑوں قوالیاں گائیں اور زبردست کارکردگی پر حکومت پاکستان کی جانب سے 1989 میں انہیں پرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا گیا۔عزیز میاں قوال 6 دسمبر 2000ء کو علالت کے باعث 58 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
وقت اشاعت : 06/12/2017 - 12:46:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :