آسکر ایوارڈ یافتہ دنیا کے 6 بہترین ہدایتکاروں کی امریکا اور مغربی ملکوں میں چھائے ہوئے فسطائی نظام پر کڑی نکتہ چینی

اتوار 26 فروری 2017 12:11

تہران ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2017ء) آسکر ایوارڈ یافتہ دنیا کے 6 بہترین ہدایتکاروں نے، امریکا اور مغربی ملکوں میں چھائے ہوئے فسطائی نظام پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔

(جاری ہے)

ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران کے اصغر فرہادی، ڈنمارک کے مارٹن زینڈولٹ، سوئیڈن کے ہینس ہولم، جرمنی کی مارن ایڈہ اور آسٹریلیا کے مارٹن بٹلر اور بینٹلے ڈین نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ امریکی سیاستداں، جنس، رنگ و نسل اورمذہب کے نام پر تفریق پھیلا کر ملک میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا کر رہے ہیں جو قابل مذمت ہے۔

فلم ساز اصغر فرہادی پہلے ہی، ایران سمیت سات مسلمان ملکوں کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر عائد پابندی پر احتجاج کرتے ہوئے آسکر ایوارڈ کی تقریب کے بائیکاٹ کا اعلان کرچکے ہیں۔اصغر فرہادی نے، جن کی فلم سیلز مین، اس سال بھی آسکر کے لیے نامزد ہوئی ہے، کہا ہے کہ جو بھی یہ ایوارڈ حاصل کرے گا اس کا نام اتحاد اور بھائی چارے کے قیام کی کوشش کرنے والوں میں لکھا جائے گا۔
وقت اشاعت : 26/02/2017 - 12:11:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :