دبئی منتقل ہونے کی افواہیں بے بنیاد ، اپنے گھر پاکستان کو چھوڑنے کا سوچ بھی نہیں سکتی ‘ فلمسٹار میرا

پیر 27 فروری 2017 13:38

دبئی منتقل ہونے کی افواہیں بے بنیاد ، اپنے گھر پاکستان کو چھوڑنے کا سوچ بھی نہیں سکتی ‘ فلمسٹار میرا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2017ء) فلمسٹار میرا نے کہا ہے کہ میرے دبئی منتقل ہونے کی افواہیں بے بنیاد ہیں ، پاکستان میرا گھر ہے اور میں اپنے گھر کو چھوڑنے کا سوچ بھی نہیں سکتی ۔ انہوں نے ’’ این این آئی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دبئی میرا آنا جانا لگا رہتا ہے مگر اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ میں مستقل طور پر دبئی شفٹ ہو رہی ہوں ۔

(جاری ہے)

میں نے پاکستان میں نئے پراجیکٹ شروع کرنے ہیں اور وہ پاکستان میں رہ کر ہو سکتے ہیں ۔ میرا نے کہا کہ مجھ سے حسد کرنے والی اداکارائیں بلا وجہ میرے خلاف کوئی نہ کوئی پراپیگنڈا کرتی رہتی ہیں مگر مجھے ان باتوں کی کوئی پرواہ نہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ عنقریب میں اپنے ایک فلمی پراجیکٹ پر کام شروع کرنے والی ہوں جس کا پیپر ورک مکمل ہونے کے بعد باقاعدہ اعلان کروں گی ۔
وقت اشاعت : 27/02/2017 - 13:38:20

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :