عتیق الرحمان سے نکاح نہیں ہوا ، قرآن و سنت کے مطابق فیصلہ لینا چاہتی ہوں

فلمسٹار میرا کا اپنے مبینہ شوہر سے نجات کیلئے مولانا طارق جمیل اور مولانا عبدالقوی سے رابطہ

پیر 13 مارچ 2017 13:00

عتیق الرحمان سے نکاح نہیں ہوا ، قرآن و سنت کے مطابق فیصلہ لینا چاہتی ہوں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2017ء) فلمسٹار میرا نے اپنے مبینہ شوہر عتیق الرحمان سے نجات حاصل کرنے کے لئے مولانا طارق جمیل اور مولانا عبدالقوی سے رابطہ کر لیا ۔ ذرائع کے مطابق عتیق الرحمان نامی شخص نے اداکارہ میرا کے خلاف اپنی بیوی ہونے کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔

(جاری ہے)

جس پر اب اداکارہ میرا نے مولانا طارق جمیل اور مولانا عبدالقوی کو ایک ای میل کے ذریعے آگاہ کیا ہے کہ میں خدا کو حاضر ناظر جان کر کہتی ہوں کہ میرا عتیق الرحمن سے کبھی نکاح نہیں ہوا جو میری اور عتیق الرحمان کی تصویری ہیں وہ کمپیوٹر ٹیکنالوجی کا نتیجہ ہیں ۔

میرا عتیق الرحمان سے نکاح نہیں ہوا اور نہ کوئی حق مہر طے ہوا ہے۔ ادکارہ میرا نے کہا کہ اب میں قرآن و سنت کے مطابق فیصلہ لینا چاہتی ہوں ۔ انہوں نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اس حوالے سے انکا ساتھ دیں ۔
وقت اشاعت : 13/03/2017 - 13:00:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :