عامر خان کی اہلیہ پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا ہو گئیں

منگل 16 جون 2009 19:48

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16جون ۔2009ء) بھارتی سپر اسٹار عامر خان کی اہلیہ کرن راؤ پھیپھڑوں کے عارضہ میں مبتلا ہو گئی ہیں۔ کرن طویل عرصہ سے شدید بخار کی کیفیت میں ہیں۔ ڈاکٹروں نے طویل معائنے کے بعد مسز عامر خان کو لاحق پھیپھڑوں کے مرض کی تشخیص کی۔ کرن راؤ کامیاب بھارتی فلم ”لگان“ میں اسسٹنٹ ہدایتکار کے طور پر کام کر چکی ہیں اور وہ مستقبل قریب میں اپنے شوہر کے ساتھ مل کر ایک نیا پروجیکٹ شروع کرنے کی خواہاں ہیں۔

(جاری ہے)

مگر اپنی خرابی صحت کے باعث ان دنوں علاج کیلئے ہسپتال میں موجود ہے۔ جہاں ڈاکٹروں کی ایک سپیشل ٹیم ہر وقت ان کی دیکھ بھال کیلئے موجود ہے۔ سپراسٹار عامر خان بھی ان دنوں اپنی اہلیہ کی بیماری کی وجہ سے خاصے پریشان نظر آتے ہیں۔ عامر خان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکار رات بھر اہلیہ کے پاس ہسپتال میں موجود ہوتے ہیں اور دن کے وقت اپنی فلمی مصروفیات میں جت جاتے ہیں۔ کرن راؤ کی بحال ہوتی ہوئی صحت کی وجہ سے عامر خان قدرے مطمئن نظر آ رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 16/06/2009 - 19:48:02

Rlated Stars :