کامیڈین شیام رنگیلا کا نریندر مودی کیخلاف انتخابات لڑنے کا اعلان

جمعرات 2 مئی 2024 19:36

کامیڈین شیام رنگیلا کا نریندر مودی کیخلاف انتخابات لڑنے کا اعلان
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2024ء) بھارتی وزیر اعظم کی نقل کرکے شہرت حاصل کرنیوالے کامیڈین شیام رنگیلا نے نریندر مودی کیخلاف انتخابات لڑنے کا اعلان کردیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نریندر مودی کے سب سے بڑے حمایتی کامیڈین شیام رنگیلا نے مودی جی کی حریف پارٹی عام آدمی پارٹی میں شمولیت اختیار کرکے مودی کے خلاف وارنسی کے حلقے سے لوک سبھا کے انتخابات میں کھڑے ہونے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر ویڈیو پیغام کامیڈین نے انتخابات میں حصہ لینے کی تصدیق کی اور عوام سے حمایت بھی طلب کی ہے۔شام رنگیلا نے کہا کہ ایک وقت تھا جب میں وزیر اعظم نریندر مودی کا سب سے بڑا حمایتی تھا، ان کی حمایت میں اور راہول گاندھی اور اروند کیجریوال کے خلاف کئی ویڈیو شیئر کی ہیں۔ 2014ء میں کوئی بھی باآسانی یہ کہہ سکتا تھا کہ میں اگلے 70 سال تک نریندر مودی کو ہی ووٹ دوں گا لیکن گزشتہ 10برسوں میں سب کچھ بدل گیا ہے، اب میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا انتخابات میں وزیر اعظم کے خلاف لڑوں گا۔
وقت اشاعت : 02/05/2024 - 19:36:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :