فلمی دنیا میں شہرت برقرار رکھنا کسی چیلنج سے کم نہیں، اینی ہیتھ وے

پیر 17 اپریل 2017 14:26

فلمی دنیا میں شہرت برقرار رکھنا کسی چیلنج سے کم نہیں، اینی ہیتھ وے
لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2017ء) ہالی وڈ اداکارہ و گلوکارہ اینی ہیتھ وے نے کہا ہے کہ فلم کی دنیا میں اچھی شہرت حاصل کرنے کے بعد اسے برقرار رکھنا بھی چیلنج سے کم نہیں۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیا کے مطابق اینی ہیتھ وے نے اپنے تازہ انٹرویو میں کہا کہ فلم نگری میں جہاں اچھی شہرت حاصل کرنا بہت محنت کا کام ہے وہاں اس شہرت کو برقرار رکھنا بھی کسی چیلنج سے کم نہیں۔اس کے لئے بہت محنت اور محتاط ہو کر ہر قدم اٹھانے کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ میڈیا ہر وقت تعاقب میں رہتا ہے۔اس لئے وہ کیرئیر اور ذاتی زندگی میں توازن برقرار رکھے ہوئے ہیں اور کوئی ایسا کام نہیں کرتیں جس سے ان کی ساکھ خراب ہو۔ان کی نئی فلم اوشن۔8 2018ء میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 17/04/2017 - 14:26:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :