لاہور: عدالت میں سٹیج اداکارہ قسمت بیگ کے قتل میں ملوث ملزموں کو اہلخانہ اور مدعی کی جانب سے معاف کرنے کا بیان حلفی جمع کروادیا گیا

ہفتہ 29 اپریل 2017 19:36

لاہور: عدالت میں سٹیج اداکارہ قسمت بیگ کے قتل میں ملوث ملزموں کو اہلخانہ اور مدعی کی جانب سے معاف کرنے کا بیان حلفی جمع کروادیا گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2017ء) ایڈیشنل یشن جج سیف اللہ سوہل کی عدالت میں سٹیج اداکارہ قسمت بیگ کے قتل میں ملوث ملزموں کو اہل خانہ اور مدعی کی جانب سے معاف کرنے کا بیان حلفی جمع کروا دیا گیا۔ مدعی مقدمہ شاہد علی اور مقتولہ کی والدہ نے ملزموں کو معاف کردیا۔

(جاری ہے)

جبکہ گواہوں علی بٹ اور دیگر کا کہنا تھا کہ یہ ملزم واردات میں ملوث نہیں۔ اداکارہ قسمت بیگ کو قتل کرنے مقدمہ میں ملوث رانا مزمل، حبیب ، عابد حسین، اعظم اور رضوان گرفتار ہیں اور ان کے خلاف تھانہ ہربنس پورہ پولیس نے قسمت بیگ کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کا مقدمہ درج کر کے چالان عدالت میں پیش کردیا تھا۔ (ایم خال)

وقت اشاعت : 29/04/2017 - 19:36:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :