’’ بے واچ ‘‘میں پریانکا چوپڑا کا کردار اداکار کے لئے تحریر کیا تھا

اتوار 30 اپریل 2017 15:00

لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2017ء) ہالی وڈ فلم بے واچ میں اداکارہ پریانکا چوپڑا کا کردار اداکار کے لئے تحریر کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیا کے مطابق ہالی وڈ فلم بے واچ میں اداکارہ پریانکا چوپڑا نے ولن کا کردار نبھایا ،یہ کردار اصل میں مرد اداکار کے لئے تحریر کیا گیا تھا،اس بات کا انکشاف خود اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کیا ہے،اس حوالے سے مزید تفصیلات انہوں نے فراہم نہیں کی ہیں،اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ وہ کسی بھی فلم کے انتخاب سے قبل سکرپٹ ضرور پڑھتی ہیں اور اسی فلم میں کام کو ترجیح دیتی ہیں جس میں ان کا کردار ہٹ کر ہوتا ہے،ان کی فلم بے واچ کی ہدایات سیتھ جورڈن دے رہے ہیں،فلم10 مئی کو سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 30/04/2017 - 15:00:07