’’بچوں سے دست درازی کرنے والا اتنا خوبصورت شخص؟ کاش میں بھی بچہ ہوتا‘‘

ہم ٹی وی ایوارڈز کی تقریب کے دوران میزبان کی جانب سے کہے گئے فقرے پر ہنگامہ کھڑا ہو گیا

muhammad ali محمد علی پیر 1 مئی 2017 20:29

’’بچوں سے دست درازی کرنے والا اتنا خوبصورت شخص؟ کاش میں بھی بچہ ہوتا‘‘
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم مئی 2017ء) ہم ٹی وی ایوارڈز کی تقریب کے دوران میزبان کی جانب سے کہے گئے فقرے پر ہنگامہ کھڑا ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نجی ٹی وی چینل ہم ٹی وی کی جانب سے سالانہ ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس دوران اداکارہ احسن خان کو بہترین منفی کردار کا ایوارڈ دینے کیلئے جب اسٹیج پر بلایا گیا تو میزبان یاسر حسین انتہائی قابل اعتراف فقرہ کہہ گئے۔ یاسر شاہ کی جانب سے کہا گیا کہ ’’بچوں سے دست درازی کرنے والا اتنا خوبصورت شخص؟ کاش میں بھی بچہ ہوتا‘‘۔ اس بیان کے بعد سے یاسر شاہ کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔

وقت اشاعت : 01/05/2017 - 20:29:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :