ٹی وی او راسٹیج کے فنکاروں کا اداکارہ کرشمہ مغل کی وفات پر تعزیت کا اظہار

اتوار 12 جولائی 2009 17:11

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جولائی ۔2009ء)ٹی وی او راسٹیج کے فنکاروں نے اداکارہ کرشمہ مغل کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرشمہ مغل ایک بڑی اداکار ہ تھیں ان کی اچانک سے پیدا ہونے والا خلاء صدیوں پر نہیں ہو سکے گا ۔

(جاری ہے)

اداکار قوی خان‘ توقیر ناصر ‘ روبیہ اشرف ‘سہیل احمد‘ نسیم وکی‘ ظفر ارشاد‘ قیصر جاوید‘ حاجی رزاق ‘ اعوان جی‘ افتخار ٹھاکر ‘ امانت چن‘ رابعہ درانی‘ صوبیہ خان‘ پائل چوہدری ‘مہوش ‘ زمرد ‘ سخاوت ناز ‘ جاوید کوڈو ‘ ناصر چنیوٹی ‘ خوشبو ‘ منیر راج‘ ببو برال‘ چوہدری احمد گجر ‘ الیاس نجم‘ فرح چوہدری ‘ پرویز رضا ‘ مجاہد رانا ‘ حنا شاہین‘ شیبا بٹ ‘ دیدار‘ نرگس ‘ حنا خان‘ انجمن شہزادی ‘انور علی ‘ عابد کشمیری اورجواد وسیم نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ مرحومہ ایک انتہائی با صلاحیت اور محنتی اداکارہ ہونے کیساتھ حساس دل رکھنے والی خاتون تھیں ۔

انہوں نے بہت کم وقت میں اپنی اداکاری کے ذریعے اپنی پہچان بنائی تھی ۔
وقت اشاعت : 12/07/2009 - 17:11:27

Rlated Stars :