اکشے کمار کی ونود کھنہ کی گرداس پور لوک سبھا کی سیٹ پرضمنی الیکشن لڑنے کی افواہوں کی تردید

جمعہ 5 مئی 2017 19:32

اکشے کمار کی ونود کھنہ کی گرداس پور لوک سبھا کی سیٹ پرضمنی الیکشن لڑنے کی افواہوں کی تردید
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2017ء) بالی وڈ اداکار اکشے کمار نے ونود کھنہ کی گرداس پور لوک سبھا کی سیٹ پرضمنی الیکشن لڑنے کی تردید کر دی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اکشے کمار نے پنجاب میں گرداس پور لوک سبھا حلقے سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ٹکٹ پر ضمنی الیکشن لڑنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے سیاست میں آنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے ،ایسی تمام خبریں بے بنیاد ہیں ،میں نہیں جانتا کہ یہ رپورٹس کہاں سے آرہی ہیں ،میں ممبئی میں فلم ’’پدمان ‘‘کی شوٹنگ میں مصروف ہوں۔واضح رہے کہ بالی وڈ لیجنڈ اداکار ونود کھنہ کے انتقال کے بعد لوک سبھا کی سیٹ خالی ہو گئی ہے۔

وقت اشاعت : 05/05/2017 - 19:32:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :