پریانکا چوپڑا کا اسرائیلی فوج کی سابق اہلکار سے مقابلہ ہوگا

پریانکا چوپڑا اور گال گلوت کے درمیان مقابلہ اداکاری کے میدان میں ہوگا دونوں خوبرو اداکاراؤں کی فلموں کو بھارت میں ایک ساتھ ریلیز کے لیے پیش کیا جائے گا

ہفتہ 13 مئی 2017 18:13

پریانکا چوپڑا کا اسرائیلی فوج کی سابق اہلکار سے مقابلہ ہوگا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2017ء) پریانکا چوپڑا کا اسرائیلی فوج کی سابق اہلکار سے مقابلہ ہوگا سابق مس ورلڈ کا مقابلہ اسرائیل ڈفینس ملٹری ( آئی ڈی ایف) کی سابق اہلکار اور ہولی وڈ کی آنے والی فلم ’ونڈر وومین کی اداکارہ گال گلت سے ہوگا۔پریانکا چوپڑا اور گال گلوت کے درمیان مقابلہ ان کی اداکاری کے میدان میں ہوگا، کیوں کہ ان دونوں اداکاراؤں کی فلمیں بھارت میں آئندہ ماہ ایک ساتھ ریلیز ہوں گی۔

(جاری ہے)

پریانکا چوپڑا کی ہولی وڈ فلم’ بے واچ ‘ اور گال گلوت کی فلم ’ونڈ وومین‘ 2 جون کو ایک ساتھ بھارت میں ریلیز ہوں گی جبکہ بے واچ امریکا سمیت کچھ ممالک میں رواں ماہ ہی ریلیز کی جارہی ہے۔یوں تو دونوں اداکاراؤں کا م آپس میں کوئی مقابلہ نہیں، تاہم بھارت میں ان دونوں کی فلموں اور کرداروں کے درمیان مقابلے کی توقع ہے کیوں کہ فلموں میں دونوں خواتین ایک دوسرے سے ملتے جلتے مگر منفرد کردار کرتی نظر آئینگی۔
وقت اشاعت : 13/05/2017 - 18:13:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :