زندگی کی مصروفیات سے کچھ وقت نکال کر صحت پر توجہ دینی چاہئیے،شلپاشیٹھی

اتوار 14 مئی 2017 18:21

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2017ء) بالی وڈ اداکارہ شلپاشیٹھی نے کہاہے کہ لوگوں کو زندگی کی مصروفیات سے کچھ وقت نکال کر اپنی صحت پر توجہ دینی چاہئیے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ صحت ایک نعمت ہے اوراس کی قدرکرنی چاہئیے۔اداکارہ نے کہا کہ لوگوں کو صحت کے بارے میں بنیادی معلومات ہونی چاہئیے۔ شلپاشیٹھی نے کہاہے کہ اگرچہ زندگی بہت مصروف ہوگئی ہے تاہم لوگوں کو زندگی کی مصروفیات سے کچھ وقت نکال کر اپنی صحت پر توجہ دینی چاہئی-

وقت اشاعت : 14/05/2017 - 18:21:13