ماضی کے مشہور ڈرامہ سیریل عینک والا جن سے شہرت پانے والی بچی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

muhammad ali محمد علی بدھ 17 مئی 2017 00:15

ماضی کے مشہور ڈرامہ سیریل عینک والا جن سے شہرت پانے والی بچی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16مئی2017ء) ماضی کے مشہور ڈرامہ سیریل عینک والا جن سے شہرت پانے والی بچی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق 90 کی دہائی میں پیدا ہونے والا شاید ہی کوئی شخص ہو جس کی اس وقت کے مشہور ڈرامہ سیریل عینک والا جن سے جذباتی وابستگی نہ ہو۔

(جاری ہے)

گزرتے وقت کیساتھ بھی عینک والا جن لوگوں کے دلوں میں ہمیشہ امر رہا۔ جبکہ لوگ کئی برسوں تک اس مشہور ڈرامے کے کرداروں سے متعلق بھی جاننے کی کوشش کرتے رہے۔ اب اس ڈرامہ میں ایک بچی معطر کے کردار سے شہرت پانے والی لڑکی اچانک برسوں بعد منظر عام پر آئی ہیں۔ معطر کی تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کیساتھ لی گئی تصویر کے سوشل میڈیا پر کافی چرچے جاری ہیں۔

وقت اشاعت : 17/05/2017 - 00:15:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :