اداکارہ نہیں بننا چاہتی، ریحا کپور

پیر 22 مئی 2017 17:59

اداکارہ نہیں بننا چاہتی، ریحا کپور
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2017ء)بالی وڈ پروڈیوسر ریحا کپور کا کہنا ہے کہ وہ کبھی بھی اداکارہ نہیں بننا چاہتی۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار انیل کپور کی بیٹی اور سونم کپور کی بہن ریحا کپور کا کہنا تھا کہ انہیں اداکاری کا کبھی بھی شوق نہیں تھا حالانکہ لوگ انہیں اداکارہ سونم کی طرح اداکاری کرتے ہوئے دیکھنا چاہتے تھے۔

(جاری ہے)

ریحا نے اب تک دو ہندی فلمیں عائشہ اور ’’خوبصورت ‘‘ پروڈیوس کی ہیں،ان کے نئے فلمی پراجیکٹس میں ویرے دی ویڈنگ اور بیٹل آف بیٹورا شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 22/05/2017 - 17:59:37