ٹی وی ڈرامے فنکار کے لئے اکیڈمی کی حیثیت رکھتے ہیں‘زیبا بختیار

پیر 5 جون 2017 12:30

ٹی وی ڈرامے فنکار کے لئے اکیڈمی کی حیثیت رکھتے ہیں‘زیبا بختیار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جون2017ء) ٹیلی ویژن و فلم کی معروف اداکارہ زیبا بختیارنے کہا ہے کہ ٹی وی ڈرامے فنکار کے لئے اکیڈمی کی حیثیت رکھتے ہیں‘ فلموں کے مقابلے میں ٹی وی ڈراموں میں کام کرنا مشکل ہوتا ہے لیکن یہاں سیکھنے کے بہت زیادہ مواقع ملتے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں زیبا بختیار نے کہا کہ زندگی کے کئی سال شوبز میں گزارنے کے بعد اب اس نتیجہ پر پہنچی ہوں کہ فلموں کے مقابلے میں ٹی وی ڈراموں میں کام کرنا مشکل ہے لیکن ڈرامہ انڈسٹری میں فنکار کو سیکھنے کا جو موقع ملتا ہے وہ فلم انڈسٹری میں نہیں ملتا۔ انہوں نے کہا کہ ڈرامے وہ بھٹی ہیں جس سے فنکار کندن بن کر نکلتا ہے۔

وقت اشاعت : 05/06/2017 - 12:30:21

Rlated Stars :