اداکارہ نگار چوہدری نے عید پر ڈرامہ کیلئے ڈیل فائنل کر لی

منگل 6 جون 2017 13:14

اداکارہ نگار چوہدری نے عید پر ڈرامہ کیلئے ڈیل فائنل کر لی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2017ء) اداکارہ نگار چوہدری نے عید پر ڈرامہ کیلئے ڈیل فائنل کر لی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اداکارہ نگار چوہدری عیدالفطر کے پرمسرت موقعہ پر لاہور کے تماثیل تھیٹر میں اپنی اداوں کے جلوے بکھیریں گی جس کے لئے ڈرامہ پروڈیوسر علی رضا نے اداکارہ نگار چوہدری کو ایڈوانس رقم بھی دے دی ہے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نگار چوہدری نے کہا کہ پنجاب کے دیگر تھیٹروں سے بھی عید پر ڈرامہ کرنے کی آفر تھی لیکن جب ڈرامہ پروڈیوسر علی رضا نے رابطہ کیا اور مجھے منہ مانگا معاوضہ ادا کر دیا تو پھر انکار نہیں کرسکی۔

وقت اشاعت : 06/06/2017 - 13:14:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :