اپنی گلابی انگریزی، بیانات اور اسکینڈلز کی وجہ سے خبروں میں اِن رہنے والی فلم اسٹار میرا ٹوئٹر پر بھی فعال ہوگئی

بدھ 7 جون 2017 19:42

اپنی گلابی انگریزی، بیانات اور اسکینڈلز کی وجہ سے خبروں میں اِن رہنے والی فلم اسٹار میرا ٹوئٹر پر بھی فعال ہوگئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جون2017ء) اپنی گلابی انگریزی، بیانات اور اسکینڈلز کی وجہ سے خبروں میں اِن رہنے والی فلم اسٹار میرا ان دنوں ٹوئٹر پر بھی خاصی فعال ہیں۔کبھی اپنے پرستاروں سے بات چیت تو کبھی موسم پر تبصرہ، یہاں تک کہ میرا جی اپنے ٹوئٹر اکانٹ پر اب حکمرانوں پر بھی اکثر طنز کے نشتر برساتی دکھائی دیتی ہیں۔جہاں کچھ ٹوئٹر صارفین میرا کے گھل مل جانے کے انداز کو لے کر خوش ہیں وہیں کئی افراد تو اس بات پر بھی تعجب کا اظہار کرتے دکھائی دیئے کہ ان کی انگریزی اچانک ہی اتنی اچھی کیسی ہوگئی۔

گزشتہ شب میرا نے اپنے مداحوں کو ٹوئٹر پر دعوت دی کہ وہ ان سے سوالات کریں جن کے میرا جوابات دیں گی۔پرستاروں اور ناقدین نے اس موقع کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور میرا سے کئی سارے سوالات کیے۔

(جاری ہے)

میرا جی کی جانب سے اپنے ٹوئٹر فینز کو دیا جانے والا انٹرویو کافی دلچسپ رہامیرا واپس بولی وڈ کا رخ کرنے والی ہیںکتب بینی کا سلسلہ بھی جاری ہیسحری اور لنچ کا مینیو بھی فینز کو بتادیامیرا ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن نہیں لڑنے والیںتو کیا میرا پی ٹی آئی کا حصہ بنیں گی یاد رہے کہ حال ہی رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ میرا شادی کرنے والی ہیں، اس حوالے سے انہوں نے واضح جواب تو نہیں دیا تاہم اس خیال کا اظہار ضرور کیا کہ وہ اپنی شادی کے انتظار میں ہیں۔

وقت اشاعت : 07/06/2017 - 19:42:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :