فی الوقت میراٹی وی ڈرامہ سیریل بنانے کا کوئی ارادہ نہیں،سعدیہ امام

جمعرات 8 اکتوبر 2009 13:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اکتوبر ۔2009ء )اداکارہ سعدیہ امام نے کہا ہے کہ فی الوقت انکا اپنا کوئی ٹی وی ڈرامہ سیریل بنانے کا ارادہ نہیں ہے البتہ وہ آج کل پروڈیوسر احسن تالش کے ڈرامہ سیریل میں کام کر رہی ہیں جس میں انکا کردار منفرد نوعیت کا ہے ۔

(جاری ہے)

اس ڈرامہ سیریل میں سعدیہ امام کے ہمراہ نعمان مسعود ‘بدر خلیل ‘سعدیہ شیخ ‘شائزہ اختر اور دیگر فنکار شامل ہیں ۔

سعدیہ امام نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے زیادہ تر کام کراچی کے ڈراموں میں کیا ہے اور جب بھی لاہور والوں نے بلایا ہے میں نے اپنی مصروفیات سے وقت نکال کر یہاں آکر کام کیا ہے اور آئندہ جب بھی مجھے لاہور یے ڈراموں میں کام کیلئے یاد کرینگے تو میں ضرور آؤں گی کیونکہ لاہور کو میں اپنا دوسرا گھر سمجھتی ہوں ۔
وقت اشاعت : 08/10/2009 - 13:10:26

Rlated Stars :