ہر وقت خوابوں میں نہیں رہتی ، کامیابی کیلئے حقیقت پسند ہونا ضروری ہے ‘ ماہ نور

سچ بولنے اور مخلص لوگوں کی ہمیشہ عزت کی ہے ،ایسے لوگ کسی بھی انسان کی زندگی کا اثاثہ ہوتے ہیں

اتوار 12 مئی 2024 10:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2024ء) فلم ، ٹی وی اور اسٹیج کی نامور اداکارہ ماہ نور نے کہا کہ ہر وقت خوابوں میں نہیں رہتی بلکہ حقیقت پسند ہوں،سچ بولنے اور مخلص لوگوں کی ہمیشہ عزت کی ہے اور ایسے لوگ کسی بھی انسان کی زندگی کا اثاثہ ہوتے ہیں ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ شوبز سمیت ہر شعبہ زندگی میں منافق اور خوشامد ی لوگ موجو د ہوتے ہیں اور مجھے ایسے لوگوں سے سخت الرجی ہے ۔

انہوںنے کہا کہ شادی کے فیصلے آسمانوں پر ہوتے ہیں جس پر کسی کا کوئی زور نہیں ہوتا،اگر تمام لوگوں کی شادیاں ان کی پسند کے مطابق ہوجانا شروع ہو جائیں تو محبت کی قدر ختم ہوچکی ہوتی ۔ماہ نور نے کہاکہ خواب دیکھنا اچھی بات ہے لیکن ہر وقت خوابوں میں کھوئے رہنا ٹھیک نہیں ۔ میں حقیقت پسند ہوں اور اس کے بغیر زندگی میں کامیابی ممکن نہیں۔
وقت اشاعت : 12/05/2024 - 10:45:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :