اداکارہ مہوش کی برسی 21مئی کو منائی جائے گی

اتوار 12 مئی 2024 10:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2024ء) فلم ، ٹی وی اور اسٹیج کی معروف اداکارہ مہوش کی 9ویں برسی 21مئی کو منائی جائے گی ۔ برسی کے سلسلہ ان کی رہائشگاہ پر قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی تقریب ہو گی جس میں ان کے عزیز و اقارب سمیت شوبز انڈسٹری سے وابستہ شخصیات شرکت کریں گی۔

(جاری ہے)

اداکارہ مہوش نے تقریباً 30سال تک اسٹیج ڈراموں میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور سینکڑوں اسٹیج ڈراموں میں اپنی شاندار پرفارمنس سے شائقین سے بھرپور داد حاصل کی ۔ اداکارہ 21مئی 2015ء کو دل کا دورہ پڑنے سے جہان فانی سے کوچ کر گئی تھیں۔

وقت اشاعت : 12/05/2024 - 10:45:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :