پروڈیوسر آصف علی راہی کے سٹیج ڈرامہ ’’کملی یار دی‘‘نے دھوم مچا دی

فیملیوں سے اپیل ہے فحش ڈراموں کا بائیکاٹ کریں ‘ آصف راہی کی اپیل

اتوار 12 مئی 2024 10:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2024ء) پروڈیوسر آصف علی راہی کے سٹیج ڈرامہ ’’کملی یار دی‘‘نے دھوم مچا دی۔ پنجابی تھیٹر لاہور میں جاری ڈرامے میں فلم سٹاررانیہ خان، اداکارہ ستارہ شہزادی، ثنا ء ملک ، ملائیکہ شاہ، پری جان، افروز خان اور دیگر پرفارم کر رہے ہیں۔ پروڈیوسر آصف علی راہی نے کہا کہ میری ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ عوام کو اچھی اور سستی تفریح مہیا کروں۔

(جاری ہے)

دروغہ والا میں پنجابی تھیٹر کا قیام اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیملی اب بھی ڈرامہ دیکھنا چاہتی ہیں لیکن بد قسمتی سے ایسے ڈرامے بہت کم بن رہے ہیں جو فیملیوں کو اسٹیج کی طرف واپس لائیں۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں لوگوں کو تفریح مہیا کرنا کوئی آسان کام نہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل ہے کہ وہ فحش ڈراموں کا بائیکاٹ کریں اور فیملی ڈراموں کو ترجیح دیں۔
وقت اشاعت : 12/05/2024 - 10:45:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :