حریم فاروق "مس ویٹ پاکستان "کے لیے بطور جج منتخب

پیر 10 جولائی 2017 20:43

حریم فاروق "مس ویٹ پاکستان "کے لیے بطور جج منتخب
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2017ء) ایوارڈیافتہ ایکٹریس اور پروڈیوسر حریم فاروق نے پاکستان سے سب سے بڑے ریئلٹی شو "مس ویٹ پاکستان"میں بطور جج شمولیت اختیار کرلی ہے، یاد رہے کہ ویٹ کے تحت نوجوان لڑکیوں کے لیے شروع کیے گئے آن لائن گرومنگ پروگرام میں بطورگرواانھوں نے رواں سال کے اوائل میں ہی شمولیت حاصل کی تھی۔

اس موقع پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے حریم فاروق کا کہنا تھا کہ میں خوشی کے ساتھ حیرت کابھی شکار ہوں کہ مجھے مس ویٹ پاکستان کے بڑے اور معروف مقابلے میں بطور جج شامل کیا گیا ہے، جو کہ میرے لیے ایک اعزاز ہے، خواتین کی گرومنگ سے متعلق پروگرام پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے حریم فاروق کا کہنا تھا کہ میں اس بات پر یقین رکھتی ہوں کہ ہر خاتون اپنی اسکن سے متعلق پر سکون اور آرام دہ محسوس کرے، ان کا کہنا تھا کہ ہر خاتون کو اپنی اسکن سے متعلق آگاہی انتہائی ضروری ہے، اور اس پر پر اعتماد راور شکر گزار رہے کہ جو ان کے پاس ہے وہ سب سے بہتر ہے، اور یہ پروگرام ان تمام لڑکیوں کو ایک موقع فراہم کررہاہے جو اپنے آپ کو ایک مخصوص خول سے باہر لانے کا حوصلہ اور اپنے خوابوں کو حقیقت کا روپ دینا چاہتی ہیںاور اگلی مس ویٹ پاکستان بننا چاہتی ہیں۔

(جاری ہے)

خوبصورت اور ملٹی ٹیلینٹڈ اداکارہ حریم فاروق اس سے قبل کامیاب فلم ---"دوبارہ پھر سے "، دیار دل اور پونے چودہ اگست (تھیٹر)ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کرچکی ہیں جبکہ وہ سال 2016 کی کامیاب ترین بلاک بسٹر "جانان"میں بھی اپنی اداکاری کے جلوے بکھیر چکی ہیں۔ اپنے اس کم ترین وقت میں انھوں نے اپنے کام کے مخصوص انداز سے نوجوانوں میں نئے ٹرینڈز کو متعارف کرایا ہے۔
وقت اشاعت : 10/07/2017 - 20:43:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :