لندن:ماڈل ریشم خان پرتیزاب پھینکنے والے نے گرفتاری دیدی

منگل 11 جولائی 2017 14:31

لندن:ماڈل ریشم خان پرتیزاب پھینکنے والے نے گرفتاری دیدی
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2017ء) ماڈل ریشم خان اوران کے کزن پرتیزاب پھینکنے والے نے خود کوقانون کے حوالے کردیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق ملزم جون ٹام لن نے مشرقی لندن کے پولیس اسٹیشن میں گرفتاری پیش کی، جون ٹام لن نے اکیس جون کو ماڈل اورطالبہ ریشم خان اوران کے کزن جمیل مختارپر اس وقت تیزب پھینک دیا تھا جب وہ ٹریفک سگنل پر کھڑے تھے۔

ملزم واردات کے بعد فرار ہوگیا تھا جبکہ لندن پولیس نے واقعہ کونفرت پرمبنی جرم قراردیا تھا۔

(جاری ہے)

یاد ہے کہ برطانوی میڈیا کو انٹرویو میں تیزاب گردی کا نشانہ بننے والے جمیل مختار کا کہنا تھا کہ تیزاب گردی اسلام فوبیا کا نتیجہ ہے، ان پرحملہ مسلمان ہونے کی وجہ سے کیا گیا، میڈیا نے واقعہ کی جانبدارانہ کوریج کی۔یاد رہے کہ ریشم خان اوران کے کزن جمیل مختار پر اکیس جون کو مشرقی لندن کے علاقے بیکٹن میں تیزاب پھینک دیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں دونوں بری طرح جھلس گئے۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق ریشم خان کی بائیں آنکھ، چہرہ اور جسم کا کچھ حصہ تیزاب سے متاثر ہوا ہے جب کہ مختار کے سر، چہرے اور جسم کو شدید نقصان پہنچا ہے اور ان دونوں کی سرجری کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 11/07/2017 - 14:31:50