مشہور تامل لیجنڈ رجنی کانتھ کی بیٹی نے اپنے شوہر سے طلاق لےلی

منگل 11 جولائی 2017 19:42

مشہور تامل لیجنڈ رجنی کانتھ کی بیٹی نے اپنے شوہر سے طلاق لےلی
(اردوپوائنٹ تازہ ترین-11جولائی2017ء) مشہور تامل لینجڈ اداکار رجنی کانتھ کی بیٹی نے فیملی کورٹ میں مقدمہ دائر کرکے اپنے شوہر سے طلاق لے لی ہے۔ رجنی کانت کی بیٹی سندریا کی شادی مشہور بزنس مین ایشون سے 2010 میں انجام پائی تھی۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ 7 ماہ سے دونوں کے مابین کچھ معاملات کو لیکراختلافات شدید ہوگئے تاہم دونوں نے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

سندریا نے چنئی کی فیملی کورٹ میں اپنے خاوند کے خلاف طلاق کا مقدمہ دائر کیا تھا جس پر فیملی کورٹ نے دونوں کا موقف سننے کے بعد طلاق کا فیصلہ سنا دیا۔ سندریا اور ایشون کا ایک 4 سالہ بیٹا بھی ہے، جس کے حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا کہ وہ اپنی ماں کے پاس رہے گا یا اپنے باپ کے پاس۔ فیملی کورٹ کے فیصلے کے بعد سندریا کا کہنا تھا کہ وہ سندریا ایشون کہلانے کی بجائے سندریا رجنی کانتھ کہلانا پسند کریںگی کیونکہ اس کے شوہر کے ساتھ 7 سالہ تعلق کے دوران اس نے کبھی بھی خوشی نہیں دیکھی۔
وقت اشاعت : 11/07/2017 - 19:42:28