پاکستانی گلوکار علی ظفر اور سجاد علی موسیقی کی کی دنیا کے دو لیجنڈ

علی ظفر کے بھائی دانیال ظفر اور سجاد علی کی بیٹی زوا علی بھی کوک اسٹوڈیو کے ساتھ میوزک کی دنیا میں ڈیبیو کرنے جارہے ہیں

ہفتہ 15 جولائی 2017 21:59

پاکستانی گلوکار علی ظفر اور سجاد علی  موسیقی کی کی دنیا کے دو لیجنڈ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2017ء) پاکستانی گلوکار علی ظفر اور سجاد علی کا شمار بہترین فنکاروں میں ہوتا ہے اور وہ کسی تعارف کے محتاج نہیں، تاہم اب علی ظفر کے بھائی دانیال ظفر اور سجاد علی کی بیٹی زوا علی بھی کوک اسٹوڈیو کے ساتھ میوزک کی دنیا میں ڈیبیو کرنے جارہے ہیں۔رواں سال ہونے والے کوک اسٹوڈیو سیزن 10 میں جنید جمشید، عامر ذکی اور نصرت فتح علی خان کی یاد میں بھی پرفارمنسز پیش کی جائیں گی۔

دانیال ظفر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ کوک اسٹوڈیو کے سیٹ پر موجود ہیں۔کوک اسٹوڈیو کے 10 ویں سیزن میں فرحان سعید، مومنہ مستحسن، سٹرنگز، علی ظفر، راحت فتح علی خان، حمیرا چنا، سلمان احمد، علی سیٹھی اور امانت علی وغیرہ پرفارم کریں گے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ علی ظفر کے بھائی دانیال ظفر ایک مشروب کے اشتہار میں بھی جلوہ گر ہوچکے ہیں، جب کہ سجاد علی کی بیٹی کی یہ پہلی ڈیبیو پرفارمنس ہوگی۔

گلوکار علی ظفر رواں برس کوک اسٹوڈیو کے سیزن کا حصہ بننے کے بعد اپنا چوتھا سیزن مکمل کریں گے، اس سے پہلے علی ظفر 3 سیزن کر چکے ہیں۔علی ظفر ان دنوں اپنے آنے والی فلم ’ٹرپل ان طیفا‘ کی شوٹنگ میں بھی مصروف ہیں۔کوک اسٹوڈیو کا شمار ملک کے سب سے زیادہ مقبول موسیقی شوز میں ہوتا ہے، اس شو کے ذریعے کئی گلوکاروں کو متعارف کرایا گیا، جو اب ملک کے نامور گلوکار بن چکے ہیں۔
وقت اشاعت : 15/07/2017 - 21:59:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :