کروز کی نئی فلم تعطل کا شکار

منگل 24 نومبر 2009 13:50

لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔24نومبر 2009 ء) ہالی وڈ سپر اسٹار ٹام کروز کی فلم نائٹ اینڈ ڈے کی شوٹنگ تعطل کا شکار ہو گئی ۔ ڈائریکٹر جیمز مین گولڈ کی فلم نائٹ اینڈ ڈے میں ٹام کروز اور کیمرون ڈیاز مرکز ی کردار ادا کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

خبر یہ ہے کہ فلم کی شوٹنگ اسپین کے شہر کیڈزکی تنگ گلیوں میں بلز کے ساتھ جاری تھی کہ اچانک ان بلز کی رسی ڈھیلی ہونے سے یہ قابو سے باہر ہوگئے ، جس سے وہاں کی دو مقامی خواتین شدید زخمی ہوگئیں۔

واقعے کے بعد فلم کی عکس بندی فوری طور پر روک دی گئی۔ فلم کے پروڈیوسر کیلی کروزیڈ نے کہا ہے کہ وہ نہیں جانتے کہ یہ بلز کس طرح سے قابو سے باہر ہوگئے ۔ادھر شہر کے میئر نے کہاہے کہ مقامی لوگوں کے تحفظ کی یقین دہانی تک وہ شوٹنگ کی اجازت نہیں د ے سکتے ۔ فلم نائٹ اینڈ ڈے کی ریلیز دوہزاردس میں جولائی تک متوقع ہے ۔
وقت اشاعت : 24/11/2009 - 13:50:05

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :