عائشہ گلا لئی کیخلاف پریشان کن ، بیمار ذہنیت کا عکاس اور بدبودار ہے‘اداکارہ ماہرہ

جمعرات 3 اگست 2017 12:17

عائشہ گلا لئی کیخلاف پریشان کن ، بیمار ذہنیت کا عکاس اور بدبودار ہے‘اداکارہ ماہرہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2017ء) سوشل میڈیا پر عائشہ گلالئی کے خلاف مہم پر معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ عائشہ کے خلاف جس گرے ہوئے ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے وہ پریشان کن ، بیمار ذہنیت کا عکاس اور بدبودار ہے۔

(جاری ہے)

ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ عائشہ گلالئی کے الزامات سچے ہیں یا جھوٹے یہ بات جلد سامنے آ جائے گی۔ماہرہ خان نے عائشہ گلالئی کے ایک مخالف کی ٹویٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ایسا ردعمل بیمار ذہنیت کا عکاس اور بدبودار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ لوگ آخر اتنا نیچے کیسے گر جاتے ہیں۔

وقت اشاعت : 03/08/2017 - 12:17:55

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :