عائشہ گلالئی کے چرچے شوبز انڈسٹری تک پہنچ گئے‘اجمل ملک نے عائشہ کلالئی پر سٹیج ڈرامہ’’جھگڑا پیاردا‘‘ بنا ڈالا

اتوار 6 اگست 2017 13:20

عائشہ گلالئی کے چرچے شوبز انڈسٹری تک پہنچ گئے‘اجمل ملک نے عائشہ کلالئی پر سٹیج ڈرامہ’’جھگڑا پیاردا‘‘ بنا ڈالا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 اگست2017ء) تحریک انصاف کی باغی رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کے عمران خان پر الزامات کے چرچے شوبز انڈسٹری میں بھی ہونے لگے ‘مصنف و ہدایتکار اجمل ملک نے سیاسی صورتحال پر ’’جھگڑا پیاردا‘‘ کے نام سے سٹیج ڈرامہ بنا ڈالا۔

(جاری ہے)

شالیمار تھیٹر میں زیر نمائش ڈرامے میں اس کو موضوع بنایا گیا ہے ڈرامے میں فنکاروں نے مزاحیہ انداز میں سیاست دانوں پر طنز کے نشتر چلائے گئے اور ان کی توجہ عوامی مسائل کے حل کی طرف دلائی ہے ، ماہ نور، عائشہ گلالئی کا کردار نبھارہی ہیں۔

انہوں نے کہا مجھے عائشہ گلالئی کے کردار میں پسند کیا جا رہا ہے ڈرامے میں سرفرازوکی (عمران خان) ، شاہد خان (نواز شریف) ، وسیم پنوں (شہباز شریف) حامد رنگیلا (شاہ محمود قریشی) اور آفرین پری اینکر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ آفرین پری نے کہا کہ ڈرامے میں میرا منفرد کردار ہے
وقت اشاعت : 06/08/2017 - 13:20:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :