دلیپ کمار کو آئی سی یو منتقل کرنے کا فیصلہ

پیر 7 اگست 2017 14:53

دلیپ کمار کو آئی سی یو منتقل کرنے کا فیصلہ
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2017ء)بالی وڈ کے معروف اداکار دلیپ کمار کو 3 دن قبل کڈنی میں تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا تھاجہاں ان کی طبیعت میں کوئی خاطر خواہ بہتری نہیں آ رہی۔دلیپ کمار کو کڈنی میں خرابی اور تکلیف کے باعث 2 اگست کو ممبئی کے سبربن بندرا علاقے میں واقع لیلاوتی ہسپتال داخل کرایا گیا تھا۔گزشتہ 3 دن سے دلیپ کمار کا علاج جاری ہے جہاں ان کی طبیعت میں کوئی خاطر خواہ بہتری نہیں آ رہی، جس بناء پر انہیں انہتائی نگہداشت (آئی سی یو) کے وارڈ میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا نے ہسپتال کے سینئر عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی خبر میں بتایا کہ دلیپ کمار کو 2 سے 3 دن تک آئی سی یو میں منتقل کیا جائیگا۔ہسپتال کے نائب صدر اجے کمار پانڈے نے بتایا کہ دلیپ کمار کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے مگر انہیں مزید علاج کیلئے آئی سی یو منتقل کیا جائے گا۔انہوںنے کہاکہ دلیپ کمار کو ان کی زیادہ عمر کے باعث انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کرکے علاج کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ کارڈیولاجسٹ ڈاکٹر نیتن گھوکل اور نیفرولاجسٹ ارون شاہ کی سربراہی میں قائم میڈیکل بورڈ 94 سالہ اداکار کے علاج کے لیے تعینات ہے۔
وقت اشاعت : 07/08/2017 - 14:53:59

Rlated Stars :