دیا مرزا کا ہاتھیوں کے بچائو کے لئے مہم’’گج یاترا‘‘ کا افتتاح

منگل 15 اگست 2017 14:08

دیا مرزا کا ہاتھیوں کے بچائو کے لئے مہم’’گج یاترا‘‘ کا افتتاح
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2017ء) بالی وڈ اداکارہ و انڈیا برینڈ امبیسڈر وائلڈ لائف ٹرسٹ دیا مرزا نے ہاتھیوں کے بچائو کے لئے مہم’’گج یاترا‘‘ کا افتتاح کر دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ و انڈیا برینڈ امبیسڈر وائلڈ لائف ٹرسٹ دیا مرزا نے ہاتھیوں کے بچائو کے لئے ممبئی میںمہم’’گج یاترا‘‘ کا افتتاح کر دیا ،مہم کا مقصد ہاتھیوں کے شکاراور ان کے اعضاء کی سمگلنگ کی روک تھام ہے ۔

مہم کا اشتراک آئی ایف اے ڈبلیو نے کیا ہے ۔تقریب کے دوران دیا مرزا نے کہا کہ صاف آب و ہوا ، پانی، دریااور جنگلات کا تحفظ چاہتے ہیں توہمیں اپنے جنگلات اورجانوروں کاتحفظ کو یقینی بناناہو گا ۔تقریب میں ارجن رام پال ،ڈیانا پنٹے، جیکی بھگنانی،پوجا ہیج، سایانی گپتا نے شرکت کی۔
وقت اشاعت : 15/08/2017 - 14:08:08

Rlated Stars :