فلم انڈسٹری میں نئی سوچ وجذبہ دیکھ رہی ہوں ،روشن مستقبل کے آثار واضح ہیں‘ ہدایتکارہ سنگیتا

بدھ 16 اگست 2017 13:04

فلم انڈسٹری میں نئی سوچ وجذبہ دیکھ رہی ہوں ،روشن مستقبل کے آثار واضح ہیں‘ ہدایتکارہ سنگیتا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2017ء) ہدایتکارہ سنگیتا نے کہا ہے کہ ہماری فلم انڈسٹری کے لوگوں نے بے پناہ مسائل درپیش ہونے کے باوجود ہر چیلنج کا مقابلہ کیا ہے، ہر رات کے بعد صبح ہوتی ہے اس لئے میں پر امید ہوں کہ ہماری انڈسٹری بہت جلد دوبارہ عروج حاصل کرے گی۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ کم وسائل کے باوجود فلم انڈسٹری میں معیاری پراجیکٹ بنائے جارہے ہیں جو قابل تعریف ہے ۔اگر گزشتہ کئی برسوں کا جائزہ لیا جائے تو یہ کہا جا سکتا ہے کہ فلم انڈسٹری کا مشکل دور گزر گیا ہے اورانڈسٹری نے چند برسوں میں کافی ترقی کر لی ہے۔انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں نئی سوچ اور جذبہ دیکھ رہی ہوں جس سے روشن مستقبل کے آثار واضح ہیں۔

وقت اشاعت : 16/08/2017 - 13:04:30

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :