بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ نے رات ڈھائی بجے کیوں فون کیا،اداکارہ پرنیتی نے بتادیا

ہفتہ 19 اگست 2017 16:01

بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ نے رات ڈھائی بجے کیوں فون کیا،اداکارہ پرنیتی نے بتادیا
حیدر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اگست2017ء) بالی وڈ کی اداکارہ پرنیتی چوپڑا نے حال ہی میں ایک شو کے دوران انکشاف کیا ہے کہ ثانیہ مرزا چاہتی ہیں کہ ان کی biopic بنے تو اس میں وہ ان کا کردار ادا کریں۔ انہوں نے اپنی بہترین دوست ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے متعلق ایک واقعہ بھی سنایا۔

(جاری ہے)

پرنیتی نے شو کے دوران بتایا کہ مجھے یاد ہے، ثانیہ اس وقت یو ایس اوپن کھیل رہی تھیں اور انہوں نے مجھے رات کو قریب 2.30 بجے فون کیا اور کہا، ہیلو میں ثانیہ مرزا ہوں، میں صرف یہ کہنا چاہتی ہوں کہ میں نے کل ایک انٹرویو دیا، جس میں میں نے تمہارا نام لیا۔

یہ انٹرویو اب سب جگہ چل رہا ہے اور میں آپ کو بتا دوں کہ ایسا اس لئے ہوا کیونکہ، میں نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ اگر میری biopic بنے تو اس میں تم میرا کردار ادا کرو ۔پرینتی نے اس کے لئے ثانیہ کا شکریہ ادا کیا۔ اس کے بعد پرنیتی نے بتایا، ثانیہ نے کہا کہ تم میری طرح نظرآتی ہو اور تمہاری اور میری جسمانی ساخت بھی ایک جیسی ہے۔ اس کےبعد ہم دونوں اچھے دوست بن گئے "
وقت اشاعت : 19/08/2017 - 16:01:49

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :